ویب ڈیسک: ورلڈ بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض فراہم کرے گا، جس پر صرف 2 فیصد سود ہوگا اور مدت 10 سال ہوگی۔ یہ قرض چھ اہم شعبوں پر خرچ ہوگا: ماحولیاتی تحفظ، غربت میں کمی، صحت، تعلیم، بچوں کی نشوونما میں بہتری اور شمولیتی ترقی۔ صاف توانائی، فضائی معیار کی بہتری اور نجی سرمایہ کاری کو فروغ بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق یہ قرض دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حصہ ہے۔ مزید 20 ارب ڈالر نجی شعبے کو آئی ایف سی کے ذریعے ملیں گے، یوں کل حجم 40 ارب ڈالر ہوگا۔
ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی اولین ہدف، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
بچوں کی نشوونما میں بہتری بھی منصوبے کا حصہ ہے، شمولیتی ترقی کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کیا گیا، صاف توانائی اور فضائی معیار کی بہتری بھی اہم ہدف ہے۔
نجی سرمایہ کاری کے فروغ کو بھی ترجیح دی گئی، قرض دس سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حصہ ہے، قومی نفاذ کا منصوبہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر متوقع ہیں، نجی شعبے کی فنڈنگ آئی ایف سی کے ذریعے ہوگی، پاکستان کو خودمختار قرضے آئی ڈی اے کے ذریعے ملیں گے، کل قرضوں کا حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچے گا۔