بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ مسترد کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ مسترد کردیا
کراچی ( پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ مسترد کردیا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے 1ارب ڈالر لینے کے لئے عام آدمی کو دیوار سے لگایا گیا۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے آئی ایم ایف ڈیل ملک کو تباہی کے دہانے پہنچا دے گی۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف سے غلط ڈیل کی بھاری قیمت پاکستانی عوام ادا کررہے ہیں۔ بیکری کی اشیاء سے نومولود بچوں کے دودھ تک پر عمران خان نے ٹیکس بڑھا کر سفاکیت کی انتہا کردی۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ڈبے کا دودھ اور ماچس بھی عمران خان نے منی بجٹ میں مہنگی کرکے اپنے عوام دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ موبائل فون کالز کے پیسے بڑھا دئیے۔ کتابوں تک پر ٹیکس عائد کردیا گیا۔ ملک میں اندھیر نگری کا راج نہیں چلے گا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔