ویب ڈیسک: ملیالم ٹی وی اداکار دلیپ شنکر کی تریوننت پورم کے ایک ہوٹل میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملیالم ٹی وی اداکار اپنے ٹی وی شو ’پنچگنی‘ کی شوٹنگ کے لیے کچھ دنوں سے اسی ہوٹل میں ٹھہرے تھے جہاں ان کی موت ہوئی ہے۔ دراصل ہوٹل کے ملازمین کو جب اداکار کے کمرے سے بدبو آنے لگی تب جا کر خلاصہ ہوا کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔
اداکار کے موت کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آ پائی ہے کہ ان کی موت کب ہوئی تھی؟ موت کی اصل کیا وجہ تھی؟ قدرتی موت تھی یا کچھ اور؟ پولیس موت کے معمہ کو حل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اب تک پولیس کی جانب سے اس معاملے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔
ملیالم اداکار دلیپ کو ان کے معروف ٹی وی شو ’امیری یاتھے‘ اور ’پنجگنی‘ کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی اچانک موت سے ملیالم اندسٹری میں سوگ کی لہر دور گئی ہے۔ کسی کو یقین نہیں ہو پا رہا ہے کہ ان کے ہردلعزیز اداکار کی اچانک کیسے موت ہو گئی۔
ملیالم اداکار دلیپ شنکر نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اداکار دلیپ شنکر کو آخری بار سیریل ’پنج گنی‘ میں چندر شینن کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔