’’ ہم جنس پرست ٹور’’ آرگنائز کرنیوالے ٹریول ایجنسی مالک  کی جیل میں پراسرارموت

Russian ‘gay tour’ organizer died in moscow
کیپشن: Russian ‘gay tour’ organizer died in moscow
سورس: google

ویب ڈیسک : ہم جنس پرستی کا پرچار،  جیل میں قید ٹریول ایجنسی کے مالک آندرے کوتوف کی اس کے سیل سے لاش ملی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آندرے کوتوف پر الزام تھا کہ وہ  روس اور بیرون ملک ہم جنس پرستوں کے لئے   دوروں کا اہتمام  کرتے تھے۔

 وہ گذشتہ رات ماسکو جیل میں اپنے سیل میں مردہ پائے گئے جہاں وہ انتہا پسندی کے الزامات کے  تحت  مقدمے  میں قید تھے ۔

خبر رساں ایجنسی  تاس نے پولیس کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ووڈنک پری ٹرائل حراستی مرکز میں شواہد ملے ہیں کہ توکوف نے خودکشی  کی ہے۔ ان کی موت کی تصدیق ان کے وکیل لیسن مانناپووا کے ساتھ ساتھ صدارتی انسانی حقوق کونسل کی رکن ایوا مرکاچیووا نے بھی کی۔

’مین ٹریول‘ نامی فرم کے مالک کو نومبر کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کا خیال تھا کہ کوتوف ایسے دوروں کا اہتمام کر رہا تھا جس میں "ایل جی بی ٹی تحریک کے نظریے کا پروپیگنڈا" شامل تھا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نئے سال کی تعطیلات  پر روسی ہم جنس پرست امراء کے لسے مصر کے اس طرح کے دورے  کی پلاننگ کر رہا تھا۔

 یادرہے روس نے 2022 میں "LGBT پروپیگنڈے" کو غیر قانونی قرار دیا،  جبکہ  "بین الاقوامی LGBT موومنٹ" کو ایک انتہا پسند گروپ کے طور پر نامزد کیا  ہے۔

 تاہم آندرے کوتوف نے کسی غلط کام سے انکار کیا اور پولیس پر تشدد کا الزام لگایا۔ ان کاکہنا ہے کہ  ان کے ٹریول ٹور کے دوران  شرکاء کی میوزیم جانے، موٹر بوٹ پر سفر کرنے اور سن باتھ کرنے کی  تصاویر اور ویڈیوز ہیں۔ یہ بالکل عام دورے تھے۔ 

یادرہے اگرچہ ہم جنس پرستی خود روس میں ممنوع نہیں لیکن 2024 کے دوران،   روسی پولیس نےملک بھر میں متعدد ہم جنس پرستوں کے بارز اور کلبوں پر چھاپے مارے اور بڑے شہروں میں  موجود پر "LGBT  گینگز"  کو ختم کردیا گیا۔ 

انسانی حقوق کونسل کے سربراہ ویلری فدیف  کا کہنا ہے کہ " ہم جنس پرست تعلقات اور ان تعلقات کا پرچار کرنا مختلف چیزیں ہیں۔"

Watch Live Public News