سال 2024 سیاستدانوں پر کیسا گزرا، کن کی مشکلات بڑھیں ، کن کو سزائیں ہوئیں؟

سال 2024 سیاستدانوں پر کیسا گزرا، کن کی مشکلات بڑھیں ، کن کو سزائیں ہوئیں؟

(ویب ڈیسک )  سلیمان اعوان : سال 2023ء کی طرح سال 2024ء بھی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان سمیت لاہور کی قیادت پر بھاری گزرا۔

جہاں 9 مئی کے 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور ہوئی تو وہی 8 مقدمات کی بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج بھی کی گئی، 9 مئی واقعات میں ملوث بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی لاہور کی انسداددہشت گردی عدالتوں میں سال بھر عبوری ضمانتوں میں پیش ہوتی رہی تاہم اس سال بھی تفتشی آفیسر کی جانب سے سال 2024ء میں بھی تفتش مکمل نہ کی جاسکی۔

 جبکہ دیگر میں  اعظم سواتی،اسد عمر،مسرت جمشد چیمہ ،جمشید اقبال چیمہ،اسد عمر ،زین قریشی،فواد چوہدری،امتیاز شیح،حافظ فرحت عباس، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب سمیت دیگر رہنما اور کارکنان بھی دہشت گردی عدالت عبوری ضمانتوں میں پیش ہوتے رہے تاہم کسی بھی تفتشی افسران کی جانب سے 9 مئی کے 12 مقدمات میں سال 2024ءمیں بھی تفتش مکمل کرکہ عدالتوں میں رپورٹ جمع نہ کروائی جاسکی۔  5 اکتوبر کے احتجاج کے خلاف پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرام راجہ بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

تفتیشی افیسر کی جانب سے مسرت چیمہ ,جمشید اقبال چیمہ,کے خلاف 9 مئی کے 4 مقدمات میں گہنگار لکھ کر  رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔

دوسری جانب زیر حراست ملزمان جس میں پی ٹی آئی لاہور کی قیادت میں ڈاکٹر یاسمین راشد،سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ،میاں محمودالرشید،اعجاز چوہدری،شاہ محمود قریشی کی مشکلات میں بھی اضافہ دیکھنے میں  آیا ،  ان ملزمان کے خلاف 4 مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی اور باقاعدہ طور پر جیل ٹرائل جاری ہے اور گواہوں کے بیانات قلمند کیے جارہے ہیں، جبکہ ضمانت پر ملزمان بھی جیل ٹرائل میں پیش ہورہے ہیں ، ضمانت پر رہا ملزمان میں عالیہ حمزہ صنم جاوید،حدیجہ شاہ، سمیت دو سو سے زیاد ملزمان بھی جیل ٹرائل کا حصہ ہیں ۔

 9 مئی کے 12 مقدمات جن میں شئیر پاؤ پل تقریر، عسکری ٹاورجیلاؤ گھیراؤ،تھانہ شادمان نظر آتش کرنا،جناح ہاؤس جیلاؤگھیراؤ، جناح ہاوس کے باہر گاڑیاں جلانے، مغلپورہ کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے ، مسلم لیگ ن کے آفس جلانے سمیت دیگر محتلف تھانوں میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، جو انسداددہشت گردی عدالت لاہورکے ججز ارشد جاویداور منظر علی گل کے پاس زیر سماعت ہیں۔

سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن، احتساب عدالت ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں کیسز زیر سماعت ہیں پرویز الہی ضمانت کے بعد عدالتوں میں ٹرائل کو فیس کر رہے ہیں جبکہ  احتساب عدالت کی جانب سے مونس الہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

دوسری جانب 9 مئی واقعات میں جناح ہاؤس جیلاؤ گھیراؤ  میں زیر حراست ملزمان کو ملٹری کورٹ کی جانب سے سزائیں سنا دی گئی ہیں جس میں احسان نیازی،میاں عبادفاوق،عثمان اکرام سمیت دیگر کارکنان کو دو سال سے دس سال تک قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر