بحرین حکومت کا قدرتی گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان

بحرین حکومت کا قدرتی گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان
کیپشن: بحرین حکومت کا قدرتی گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان

ویب ڈیسک: بحرین حکومت نے قدرتی گیس اور گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں میں آئندہ تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، حکومت نے 2015 کے فیصلوں کا ازسرِ نو جائزہ لے کر کمپنیوں اور فیکٹریوں کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تبدیلیاں جنوری 2026 سے نافذ ہوں گی، جس کے تحت ہر سال 50 سینٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔

حکومت کا مقصد مقامی اور عالمی قیمتوں کے فرق کو کم کرنا، توانائی کے مؤثر استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا اور صنعتی اداروں کو قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔

دوسری جانب، بحرین حکومت نے گاڑیوں کے ایندھن کی قیمتوں کے تعین کے لیے نئی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ماہانہ بنیادوں پر ایندھن کی قیمتیں طے کرے گی۔ یہ کمیٹی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرے گی اور معیشت کی پائیداری کو یقینی بنائے گی۔

نئے قیمتوں کے نظام میں سپر (98 آکٹین)، پریمیئم (95 آکٹین)، ریگولر (91 آکٹین) اور ڈیزل شامل ہوں گے۔ تاہم، بحرینی ماہی گیروں کے لیے ڈیزل پر سبسڈی برقرار رکھی جائے گی۔

کمیٹی کے اجلاس کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

Watch Live Public News