یمن کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان

یمن کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) یمن  نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل  کے سربراہ رشاد العلیمی  نے یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بیان میں کہا کہ یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کی جا رہی ہے

۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی قیادت میں  قائم ملٹری اتحاد کی   یمن میں محدود فضائی کارروائی کے بعد اقدام اٹھایا گیا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہے۔ دانش مندی، اخوت، حسنِ ہمسائیگی اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو ترجیح دی جائے گی۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اُمید ہے متحدہ عرب امارات ایسے اقدامات کرے گا جو دونوں برادر ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے تحفظ اور خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنیں گے۔

Watch Live Public News