(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق کراچی میں ایس ایچ او سٹی کورٹ پر وکلاء نے مبینہ بدترین تشدد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 وکلاء نے تھانے میں ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ رجب بٹ کیس میں وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق رجب بٹ کیس میں مقدمہ درج ہونے پر وکلاء مشتعل تھے۔
وکلا کا موقف ہے کہ ایس ایچ او کو کہا ہماری طرف سے بھی مقدمہ درج کرو۔ ایس ایچ او نے مزید مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا۔