کراچی: اپنے پوتے کیساتھ جانیوالی خاتون کی موت کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

کراچی: اپنے پوتے کیساتھ جانیوالی خاتون کی موت کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن 24 مارکیٹ میں گزشتہ روز معمر خاتون کی موت کیسے واقع ہوئی، حادثے کی خوفناک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔

پبلک نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی وٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر خاتون اپنے پوتے کے ہمراہ گلی سے گزر رہی تھی، تیز رفتار لوڈنگ گاڑی نے پہلے خاتون کو کچلا ، پھر پوتے کے اوپر گاڑی چڑھا دی۔

ملزم گاڑی لیکر موقع سے فرار ہوگیا ، واقعہ مدینہ کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا ، ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متاثرین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کی تلاش شروع کردی، ملزم مدینہ کالونی کا رہائشی اور سبزی کی سپلائی کا کام کرتا ہے۔ 

Watch Live Public News