ویب ڈیسک: ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 2026 کے سکیورٹی روڈ میپ کی تفصیلات بتائیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ، نیو ایئر نائٹ کے موقع پر بہت ساری تقریبات ہوتی ہیں، عوام باہر آتے ہیں، فیملیز ہوتی ہیں، مارکیٹس میں کافی ہجوم ہوتا ہے، لاہور میں گہماگہمی زیادہ ہوتی ہے، مختلف علاقوں میں نیو ایئر کے موقع مختلف طریقوں سے جشن منایا جاتا ہے، اس دوران جن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ہے ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑ بازی، ان پر پہلے سے کریک ڈاؤن شروع کردیا جاتا ہے۔
خصوصی گشت یونٹس سے لے کر کمیونٹی رضاکاروں تک، ہم سب کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں, فضائی فائرنگ، ون ویلنگ، اور ہراسانی کے لیے صفر برداشت ہے، رضاکار پہلے ہی مدد کے لیے موجود ہیں.