سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب دھماکا،4 افراد جاں بحق

سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب دھماکا،4 افراد جاں بحق
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈسک: سبی میں ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار صدام ترین کی ریلی پر بم حملہ،  تحریک انصاف کے تین ورکرز شہید ہیں اور 7 زخمی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔  الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ  بھی طلب کرلی ہے۔
 بلوچستان کے علاقے سبی میں ایک سیاسی جماعت کی ریلی مین جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News