ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نےاعظم سواتی کی سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کرلی۔جسٹس صداقت علی نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی۔
تفصیلات کے مطابق وکلاء صفائی بابراعوان، سہیل خان، عثمان علی نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے۔
اعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اعظم سواتی کو 5 نومبر کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اعظم سواتی نے درخواست خارج ہونے پرلاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اپیل دائر کررکھی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مچلکے جمع اور روبکار جاری ہونےپر اعظم سواتی کی آج رہائی ممکن ہوجائےگی۔ اعظم سواتی اٹک جیل میں قید ہیں۔