اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ مہنگائی کی پسی عوام پربجلی بم گرا دیا گیا، نیشنل الیکٹرک پاور لیگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی کی قیمتوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے مطاق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم ستمبرسے3 ماہ کےلیے ہوگا،اس سےبجلی صارفین پر12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ریلیف پیکج لینےوالے صنعتی صارفین اضافے سےمستثنی ہوں گے،لائف لائن صارفین پربھی اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔