'وزیر اعظم پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر جے آئی ٹی تشکیل دیں'

'وزیر اعظم پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر جے آئی ٹی تشکیل دیں'
کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی غیر ملکی فنڈنگ پر فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ اس کیس کا تعلق صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے نہیں ہے بلکہ موجودہ کہانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔