ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی،قاسم اور سلیمان لندن پہنچ گئے

ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی،قاسم اور سلیمان لندن پہنچ گئے
کیپشن: ٹرمپ سے ملاقات نہ ہوسکی،قاسم اور سلیمان لندن پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان امریکا کے دورے کے بعد لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق قاسم اور سلیمان نے امریکا میں مختلف سیاسی شخصیات اور قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ اپنے والد کے خلاف مقدمات اور ان کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈال سکیں۔ انہوں نے کانگریس کے کئی اراکین بشمول بریڈ شرمین، مائیک لیون، گریگوری میکس، جم کوسٹا، ٹیڈ لیو، بلی سن اور ہوریسن سے ملاقاتیں کیں۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں  ٹرمپ انتظامیہ یا کسی اعلیٰ سطح کے حکومتی عہدیدار سے ملاقات کا وقت نہیں ملا۔ ساتھ ہی، ان کا کسی معروف امریکی میڈیا پلیٹ فارم پر انٹرویو بھی ممکن نہ ہو سکا، جسے ان کے دورے کا ایک اہم ہدف سمجھا جا رہا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان واپس آ کر اپنے والد کی رہائی کے لیے عوامی مہم کا حصہ بننا چاہتے تھے، تاہم بانیٔ پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ حالات میں پاکستان نہ آئیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ بیٹوں کی پاکستان آمد سے سیکیورٹی اور قانونی خدشات پیدا ہو سکتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ دورہ علامتی اہمیت ضرور رکھتا ہے، تاہم اس سے فوری سیاسی نتائج کی توقع کم ہے۔

Watch Live Public News