ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل منعقد ہوگا، جو پی ٹی آئی کی سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر 9 امیدوار میدان میں ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی حمایت میں دستبردار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے ریٹرننگ آفیسر کو باضابطہ خط لکھ کر انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے گی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت برقرار رہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، اور اب اس کے لیے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ جاری ہے۔