پی ٹی آئی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ 

پی ٹی آئی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی صفوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی اندرونی کشمکش منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری صائمہ خالد نے پارٹی قیادت کی ہدایت کے باوجود الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے پارٹی کو آگاہ کر دیا ہے اور وہ کل ہونے والے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گی۔  

واضح رہے کہ یہ نشست ثانیہ نشتر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کی ہدایت پر مشال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا ہے، جب کہ بیرسٹر گوہر نے صائمہ خالد کو انتخاب سے دستبردار ہونے کی ہدایت دی تھی۔  

Watch Live Public News