ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی نے جوڑ توڑ شروع کر دیا ، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کے دو ممبران اسمبلی رفیق نئیر اور جاوید بٹ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے آزاد کشمیر میں اراکین اسمبلی کی تعداد 17 ہو گئی، جاوید بٹ اور چوہدری رفیق نئیر کی کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، فریال تالپور نے دونوں رہنماؤں کو ان کے ساتھیوں سمیت خوش آمدید کہا۔
جاوید بٹ اور رفیق نئیر نے صدر زرداری اور چیئرمین بلاول کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں فیصل ممتاز راٹھور چوہدری محمد ریاض سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔
