ویب ڈیسک: پاکستان بار کونسل نے تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے استعفی کا مطالبہ مسترد کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان بار کونسل نے جسٹس تصدق جیلانی پر مشتمل کمیشن کو بھی خوش آئند قرار دے دیا، پاکستان بار کونسل نے ہائیکورٹ ججز کے معاملہ پر چیف جسٹس پر تنقید کو بھی مسترد کردیا،معاملہ پر پاکستان بار غور و فکر کے لئےجلد جنرل باڈی اجلاس بلائے گی۔
پاکستان بار کونسل نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ چھ ججز کے خط کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے،ججز کے الزام ثابت ہو پر کاروائی ہونی چاہیے،ججز کو تحفظ اور پرائیوسی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
کسی ادارے کو بھی عدلیہ میں مداخلت کا اختیار نہیں، پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کے ساتھ ہے ۔