کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 56 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 56 مریض جابحق ہو گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2697افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 58,878 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ39ہزار 322مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں9,18,936 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 20,736اموات ہو چکی ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔