10 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے کویت کا ویزا بحال

10 سال بعد پاکستانی شہریوں کیلئے کویت کا ویزا بحال

پبلک نیوز: پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات۔ 10 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لئے کویت کا ویزا بحال کردیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح سے ملاقات ہوئی۔ کویت کے وزیر داخلہ اور پاکستانی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پاک، کویت دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کویتی وزیر اعظم سے ویزا بحالی پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ نے کویتی وزیر اعظم کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔ کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات میں اہم فیصلے کئے۔

2011 سے بند پاکستانی شہریوں کے لئے کویتی ویزہ کی بحالی پر بڑی پیش رفت ہوئی۔ پاکستان اور کویت کے درمیان فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کویتی وزیر اعظم کا کہناتھا کہ میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ خلیخ ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے۔ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات سات دہائیوں پر محیط ہیں۔ پاکستان اور کویت کے عوام کے درمیان پیار اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔ باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔ پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔