لندن میں مقیم خاتون کا عمران خان سے محبت کااظہار ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش

لندن میں مقیم خاتون کا عمران خان سے محبت کااظہار ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش
لندن میں مقیم خاتون جیا خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے محبت کااظہار کرتے ہوئے ان کی چوتھی بیوی بننے کی خواہش کر ڈالی۔ لندن میں ہونے والے پنجابی گلوکار ابرار الحق کے کانسرٹ میں شریک ہونے والی خاتون جیا خان نے ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے عمران خان کو شادی کی پیشکش کی۔ جیا خان نے صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی شادی تڑواکر ان کی چوتھی بیوی بننا چاہتی ہوں۔ یوکے میں میرے لیے رشتوں کی لائن لگی ہوئی ہے لیکن میں ابھی تک سنگل ہوں کیوں کہ میں نے صرف عمران خان سے شادی کرنی ہے ۔ خاتون نے کہا کہ اگر عمران خان مجھ سے شادی کرلیں تو ہم دونوں ایک اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔ عمران خان ایک بہادر آدمی ہیں، میں 2 سال سے ان کی محبت میں گرفتار ہوں ۔ صحافی کے عمران خان کی بشریٰ بی بی سے محبت کے سوال پر جیا خان نے جواب دیا کہ ہر مرد کسی دوسری عورت کے آنے سے پہلے ایسی ہی باتیں کرتا ہے، مجھ سے ملنے کے بعد ان کی سوچ بدل جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔