ویب ڈیسک : خاور مانیکا کو تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا،درج مقدمے میں پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان نامزد کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 12 پولیس اہلکار موقع کے گواہ بن گئے جبکہ مقدمہ تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت کے باہر وکلاء اور پرائیویٹ افراد جمع ہونا شروع ہوئے، متن
مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ برکی کر رہے تھے۔
خاور مانیکا نے دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ سماعت ختم ہونے پر میں جیسے ہی باہر آیا ایڈوکیٹ برکی نے للکارا کہ اس نے آج ہمارے قائد عمران خان کے خلاف گواہی دی ہےایڈوکیٹ برکی نے للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجھوتا نے مکوں سے حملہ کیا۔