صحافی خاور حسین کا قتل یا خودکشی؟ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی

صحافی خاور حسین کا قتل یا خودکشی؟ تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی

ویب ڈیسک: صحافی خاور حسین کی موت کا معاملہ ، تحقیقاتی کمیٹی نے خاور حسین کی موت کو خودکشی قرار دیا ، تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی ۔

رپورٹ آٹھ صفحات پر مشتمل جبکہ میڈیکل ریکارڈ اس کے علاوہ ہے ، مجموعی طور پر رپورٹ 30  صفحات پر مشتمل ہے ، تمام شواہد کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ خاور حسین نے خودکشی کی ۔

کراچی سے لے کر سانگھڑ تک خاور حسین کے سفر میں دستیاب سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا گیا ، ہوٹل پارکنگ کے اندر داخل ہونے سے خودکشی تک تمام ویڈیوز کو تمام پہلوؤں سے دیکھا گیا ۔

میڈیکل رپورٹ ، پوسٹمارٹم رپورٹ بھی خودکشی کا کہتی ہے ، خودکشی کی وجوہات جاننے کے لئے اہل خانہ کا آگے آنا ضروری ہے ۔

تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان تھے ، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور ایس ایس پی عابد بلوچ شامل تھے۔ 

Watch Live Public News