عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو شیئر کرنے پر انکوائری کا فیصلہ

عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو شیئر کرنے پر انکوائری کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے  سائبر وِنگنے  انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  26 مئی کو عمران خان آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی  اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہے جبکہ اُنکا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ  کے لئے استعمال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  ایف آئی اے سائبر وِنگ  پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اِس معاملے پر بات چیت کرے گا، ایف آئی اے کی ٹیم اِس معاملے پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کے ویڈیو عمران خان نے خود شیئر کی یا اُنکی اجازت سے کی گئی۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا، اگر  اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُنکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  اگر ایسا انکی طرف سے نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لئے تحریری ایپلیکیشن دینی پڑے گی۔

Watch Live Public News