پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی چیئرمین سے ملاقات ختم ، بغیر میڈیا ٹاک کے واپس روانہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی چیئرمین سے ملاقات ختم ، بغیر میڈیا ٹاک کے واپس روانہ

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  رہنماؤں کی بانی چیئرمین سے ملاقات ختم ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  میڈیا ٹاک کئے بغیر اڈیالہ جیل کے باہر سے واپس روانہ ہو گئے، بانی چیئرمین سے شبلی فراز،شیخ وقاص اکرم،صاحبزادہ محبوب سلطان نے ملاقات کی ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر،صاحبزاہ حامد رضا اور روف حسن بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

جبکہ  بانی چیئرمین کی اہلیہ   بشری بی بی سے عبید ریاض،بیٹی مہرالنساء اور بہو نے ملاقات کی۔

Watch Live Public News