ٹرمپ انتظامیہ نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کر دی

ٹرمپ انتظامیہ نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کر دی
کیپشن: ٹرمپ انتظامیہ نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کر دی

ویب ڈیسک: امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکا آنے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ ان جرائم میں پولیس پر فائرنگ، جنسی تشدد اور دہشتگردی شامل ہیں۔

ہوم لینڈ سیکیورٹی نے وضاحت دی کہ جن افغان شہریوں کو پہلے دہشت گردی کی نگرانی کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، انہیں امریکا میں رہنے کی اجازت دی گئی، جن میں جمال ولی اور محمد خروین بھی شامل ہیں۔ جمال ولی نے ورجینیا میں دو پولیس افسران پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ عبداللہ حاجی زادہ اور ناصر احمد توحیدی اوکلاہوما میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ دونوں افغان شہریوں نے داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا اور 2024 کے انتخابات کے دن گرفتار ہوئے۔ ان سے سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

اس کے علاوہ، ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بہاراللہ نوری کا ذکر کیا، جسے وسکونسن میں ایک بچے سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اور ذبیح اللہ مہمند کو مونٹانا میں جنسی زیادتی کے الزام میں پکڑا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو جو عوامی تحفظ کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، امریکا سے نکال دیا جائے گا۔

Watch Live Public News