ویب ڈیسک:کوٹ رادھا کشن ریلوے اسٹیشن پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا، نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جان گنوا بیٹھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 25سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی۔
یوسف رائے ونڈ کا رہائشی تھا اور ایل ڈبلیو ایم سی میں ڈمپر ڈرائیور تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یوسف بیرون ریلوئے پھاٹک پٹری پر کانوں میں ہینڈ فری لگائے بیٹھا تھا کہ ٹرین کی زد میں آ گیا، ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی ۔
ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی۔