گوجر خان: استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

گوجر خان: استاد کا طالبعلم پر وحشیانہ تشدد

ویب ڈیسک: گوجر خان میں سبق یاد نہ کرنے پر استاد کا ساتویں جماعت کے طالب علم پر تشدد، واقعہ کی ویڈیو ’پبلک نیوز نیٹ ورک‘ نے حاصل کرلی۔

نجی اسکول کے ٹیچر کی بچے کو ڈنڈوں سے مارنے کی ویڈیو سامنے آ گئی، فوٹیج میں بچے کو چیختے چلاتے دہائیاں دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں ٹیچر کو بچے پر ڈنڈے برساتے بھی دیکھا جا سکتا ہے، تھانہ گوجر خان پولیس نے استاد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے طالب علم پر تشدد کرنے والے استاد محمد عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Watch Live Public News