پاکستان نے اقوام متحدہ میں نئے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرا دیے

پاکستان نے اقوام متحدہ میں نئے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرا دیے
کیپشن: پاکستان نے اقوام متحدہ میں نئے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرا دیے

 ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں نئے قومی ماحولیاتی اہداف (این ڈی سی 3.0) جمع کرا دیے۔

این ڈی سی 3.0 پاکستان نے 23 ستمبر 2025 کو یو این ایف سی سی سی میں جمع کرائے۔ یو این کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت ہر ملک پانچ سال بعد اپنے اہداف جمع کراتا ہے۔

پاکستان نے 2021 تا 2025 این ڈی سی 2.0 کے تحت 37 فیصد اخراج میں کمی کا ہدف حاصل کیا۔ 37 فیصد اخراج کمی کا ہدف پاکستان نے بغیر بین الاقوامی امداد کے حاصل کیا۔

دستاویز کے مطابق نئے اہداف کے مطابق 2035 تک پاکستان کا اخراج 2,559 سے کم ہو کر 1,280 ملین ٹن ہوگا۔ پاکستان 2035 تک اپنے وسائل سے 17 فیصد اخراج میں کمی کرے گا۔ باقی 33 فیصد کمی 565.7 ارب ڈالر کی فنانسنگ اور ٹیکنالوجی فراہمی سے مشروط ہے۔ پاکستان نے 565.7 ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ 2035 تک پاکستان میں 38 ہزار میگاواٹ قابل تجدید و کلین انرجی متوقع ہے۔ پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی۔ ملک بھر میں 2030 تک 3 ہزار الیکٹرک چارچنگ اسٹیشنز قائم ہوں گے۔ انرجی ایفیشنسی پالیسی کے تحت 2030 تک 35 ملین ٹن اخراج میں کمی کا ہدف ہے۔

پاکستان نے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور استعداد کار بڑھانے کے لیے عالمی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News