ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمان 

ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمان 

(ویب ڈیسک ) جے یو آئی (ف)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اس وقت سب سے اہم سوال پوری دنیا میں مسئلہ فلسطین ہے،مسئلہ فلسطین کے معاملہ پر بانی پاکستان نے اسرائیل کے وجود کو عرب دنیا کی پیٹ میں خنجر قرار دیا تھا، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اسے کبھی قبول نہیں کریں گے.

 انہوں نے کہا کہ  آج امریکہ صدر ٹرمپ پوری دنیا کے مسائل کا مالک بن رہا ہے اور ڈنڈا اٹھا کر بات منواتا ہے یہ روشن نہ اخلاقی ہے نہ سیاسی ہے،جب تک فلسطین کے مسئلہ پر خود فلسطینی فیصلہ نہ کریں تو زبردستی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا،دو ریاستی حل کی بات تو کریں اسرائیل کو فلسطین اور فلسطینی اسرائیل کو قبول نہیں کررہے،دو ریاستی حل کو فلسطینیوں  پر تھونپا نہیں جا سکتا۔

 مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  اگر کچھ واقعات کی بنیاد پر سردار حسین کو انسانی مجرم قرار دے کر پھانسی لگایا جا سکتا ہے ایک لاکھ فلسطینی شہید ہوئے جو بھوک ادویات بیماریوں سے شہید ہوئے ان کی تعداد لاکھوں ہے، عالمی عدالت انصاف نے سردار حسین کو مجرم قرار دے کر اقوام متحدہ میں تقریر کرنا افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ انتہا پسندی  و ڈنڈے والی سیاست نہ کرے،امریکہ نے حماس کو لاتعلق کیاہوا ہے وہ تو اصل فریق ہے حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا۔مسئلہ فلسطین کےلیے پاک سعودی دفاعی موثر نہیں ہو سکتا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  نوبل انعام امن کا ممکن نہیں ہے جنگ کا نوبل انعام ٹرمپ کےلیے ہوسکتا ہے،قطر سے معافی کس لئے امریکہ نے معافی مانگی یا فلسطینی کے قتل عام پر معافی مانگتا ہے معافی کافی نہیں ہے اہل فلسطین کےلیے،فلسطینیوں کی مرضی کے خلاف حل کی کوششیں کئی عرصہ سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایک ایک سفارش کی نفی کرکے اسرائیلی ریاست بنائی گئی، تاریخ و حقائق کو جھٹلایا جا رہا ہے کہ فلسطینیوں نے اپنی زمینیں اسرائیل کو فروخت کیں،سیاسی جماعتیں ہوں یا حکمران جماعتیں مسئلہ فلسطین کو وہ مقام نہیں دے رہیں جو ملنا چاہیئے، پاکستان میں کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہ سوچے ۔

Watch Live Public News