’ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں‘پاکستانی فیلڈ مارشل کا یہ تبصرہ بہت اچھا لگا: ٹرمپ

’ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں‘پاکستانی فیلڈ مارشل کا یہ تبصرہ بہت اچھا لگا: ٹرمپ

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں، ان کی تعریف کو اپنے لئے اعزاز محسوس کیا۔

تفصیلات کےمطابق امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ  نے امریکی فوجی جنرلز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سات جنگیں ختم کرائیں، کل ایک جنگ کا تصفیہ بھی کیا۔

پاک بھارت جنگ بڑی تھی جو ایٹمی جنگ میں بدل سکتی تھی، پاکستان نے بھارت کے سات طیارے گرائے۔

امریکی صدر نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فیلڈ مارشل نے مجھے کہا کہ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، یہ تبصرہ مجھے بہت اچھا لگا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ  پیوٹن اور زیلنسکی کو اب ساتھ بٹھانا ہے، میری باتیں جن کو بری لگیں وہ اپنے عہدے اور مستقبل کو گڈبائے کہیں اور باہر جا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News