معصوم بچوں کو نہر میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

معصوم بچوں کو نہر میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
پتوکی (پبلک نیوز) اینٹی ویمن حراسمنٹ اینڈوائلنس سیل کی بروقت کارروائی، پولیس نے چار معصوم بچوں کو نہر میں پھینکنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس کو 15پر رخسانہ بی بی کی طرف سے ڈومیسٹک وائلنس اطلاع ملی۔ پولیس نے بروقت ریسپونڈ کیا اور خاتون اور اس کے چار بچوں کو اپنی حفاظت میں لیا۔ خاتون رخسانہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاوند لڑائی کے بعد بچوں کو نہر میں پھینکنے کے لیے لے جا رہا تھا۔ پولیس نے خاوند عبدالحمید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی پی او قصور کا واقعہ سے متعلق دو ٹوک انداز میں کہنا ہے کہ پولیس خواتین پر تشدد کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔