عوام پر ایک اور ظلم، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عوام پر ایک اور ظلم، بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں سماعت مکمل ہو گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ صارفین سے جون کے مہینے کا ایف سی اے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔ جبکہ جولائی کا ایف سی اے جون کی نسبت 5 روپے 55 پیسے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ایک ماہ کے لئے ہوگا، تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا۔ جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔