نجی و سرکاری سکولز بند رہیں گے، سیلاب کی تازہ صورتحال سامنے آگئی

نجی و سرکاری سکولز بند رہیں گے، سیلاب کی تازہ صورتحال سامنے آگئی

ویب ڈیسک: ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں اور کمالیہ میں سیلابی صورتحال کے باعث 48 سرکاری سکول کل بند رہیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق کمالیہ کے 40 اور پیرمحل کے 9 سرکاری سکولز بند رہیں گے ، سی ای او ایجوکیشن نے سکول بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے، سیلاب زدہ علاقوں میں تمام پرائیویٹ سکولز بند رہیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل کمالیہ اور پیر محل کے 48 سرکاری سکول تا حکم ثانی بند رہیں گے۔

سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ یہ اقدام طلبہ کی حفاظت اور سیلابی خطرات سے بچاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ صورتحال بہتر ہونے پر سکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ملتان میں دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ بتدریج بڑھنے لگا،  سیلابی ریلے سے قبل پانی بستیوں میں داخل ہوگیا، لوگوں کے مکانات، فصلیں، باغ، سولر پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو کی جانب سے آپریشن تیز کر دیا گیا، دریائے چناب کے مقام ہیڈ محمد والا پر  پانی کے تیز بہاو کے باعث میں شدید کٹاؤ جاری ہے۔

تریموں بیراج پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 45 ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا، سنگین صورتحال کے پیش نظر 4 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے جاچکے ہیں۔

3 لاکھ 60 ہزار سے زائد مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا، ہیڈ محمد والا پر عوام کی بڑی تعداد سیلاب دیکھنے کے لیے بھی موجود ہے۔

Watch Live Public News