ویب ڈیسک: بھارت کی ایس سی او کو امن کی بجاے نفرت کے لئے استعمال کرنے کی ناکام کوشش، ایس سی او کے اہم نکات، مودی سرکار کو عالمی سطح پر ایک بار پھر ذلت و رسوائی کا سامنا۔
تفصیلات کےمطابق شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) سمٹ میں مودی حکومت کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانا پڑی، ایس سی او کے جاری اہم نکات نے مودی حکومت کو بے نقاب کردیا، اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔
1. ایس سی او کا مقصد اجتماعی سلامتی اور ترقی، بھارتی بیانیہ کی ترویج نہیں۔
2. بھارتی میڈیا کا گمراہ کن دعویٰ- دہشت گردی ایس سی او کے ایجنڈے پر ہے۔
3. ایس سی او خطے میں تعاون، امن اور اقتصادی شراکت داری کا فورم ہے۔
4. بھارت نے اجلاس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پلیٹ فارم بنانے کی ناکام کوشش کی۔
5. بھارتی رویہ ایس سی او کے جذبہ تعاون کے خلاف ہے۔
6. پاکستان کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ غربت، انتہا پسندی اور معاشی ترقی اصل چیلنج ہیں۔
7. پاکستان کا موقف فورم کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔
8.چین و رکن ممالک نے مشورہ دیا کہ الزام تراشی نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے۔
9. ایس سی او خطے کی ترقی اور کنیکٹیویٹی پر مرکوز ہے، 10. پاکستان کا کردار: امن، ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
11. بھارت خطے میں تعاون نہیں، تصادم کی راہ اختیار کر رہا ہے، 12. ایس سی او بھارت کے پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بن سکتا.13- بھارت عالمی سفارتی ہزیمت کے بعد چین میں بھی سبکی اٹھا رہا ہے۔