بانی پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا 

بانی پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا 

(ویب ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی   عمران خان  نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے  الیکشن میں حصہ لینے کیلئے   سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔  بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  نے این اے 89 میانوالی اور این اے 122لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دینے کی استدعا کر دی۔

درخواست میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ  آرٹیکل 63(1)(H) کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں،  آرٹیکل 63(1)(H) کے تحت نااہلی کیلئے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے جبکہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی۔

سابق وزیر اعظم نے درخواست میں استدعا کی کہ  ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹربیونل اور ہائی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں۔

Watch Live Public News