ویب ڈسک: مسلم لیگ (ن ) کے رہنماعطا تارڑ نے کہا کہ ملک میں ریاست مدینہ کے نام پرکرپشن اور بدعنوانی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14،14سال کی سزا سنائی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے تحائف بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے، اتنی کرپشن کسی وزیراعظم نے نہیں کی جتنی بانی پی ٹی آئی نے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی تحائف آتے تھے ان کو اونے پونے سرکاری کاغذوں میں بیچا جاتا تھا، ان تحائف کی اربوں روپےکی اصل قیمت کہیں اور سے وصول کی جاتی تھی، سعودی ولی عہد کی دی ہوئی گھڑی کو بھی بلیک مارکیٹ میں فروخت کیاگیا، خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی بازار سے نہیں خریدی جاسکتی، آپ جعلساز اور کرپٹ شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہسابق وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کا ایک پورا نظام وضع کیا، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا، یہ تحائف بیچنے کے لیے نہیں ہوتے، سرکار چاہے تو آپ ان کو کچھ قیمت دے کر خرید سکتے ہیں، یہ نایاب گھڑی تھی اس پر ہیرے جواہرات لگے ہیں، اسلام آباد کی ایک گھڑیوں کی دکان سے جعلی رسید بنوائی اور ہمیں کہتے تھے رسیدیں دو، یہ قبضہ گروپ تھا، علیمہ خان اور عظمیٰ خان زمینوں پر قبضے کرواتی پھررہی تھیں۔