بھارت سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ شخص کی 49 سالہ خاتون سے شادی

بھارت سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ شخص کی 49 سالہ خاتون سے شادی
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈسک:انڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک 103 سالہ شخص نے اپنی عمر سے تقریبا نصف عمر کی خاتون سے شادی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حبیب نذر نے 49 سالہ فیروز جہاں کے ساتھ بھوپال کے علاقے اٹوارہ میں ایک اسلامی تقریب میں شادی کی۔یہ شادی اس وقت منظر عام پر آئی جب تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔نذر کی دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا تھا جس کے باعث تنہائی کی وجہ سے انہوں نے تیسری شادی کر لی۔

 نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نذر نے کہا کہ ’میری عمر 103 سال ہے اور میری بیوی کی عمر 49 سال ہے۔ میں نے پہلی شادی ناسک میں کی تھی ان کے انتقال کے بعد، میں دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے لکھنؤ چلا گیا۔ میری دوسری بیوی بھی دوسری دنیا سے چلی گئی۔ میں اکیلا محسوس کر رہا تھا. لہذا میں نے تیسری شادی کر لی۔‘

 فیروز جہاں کی یہ دوسری شادی ہے اور پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا وہ مبینہ طور پر نذر کے ساتھ شادی کے لیے راضی ہو ئیں کیونکہ دیکھ بھال کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی اور نہیں ہے۔

Watch Live Public News