بھارت میں سیاسی پارٹی کے لیڈر کو شہری نے جوتا دے مارا، ویڈیو وائرل

بھارت میں سیاسی پارٹی کے لیڈر کو شہری نے جوتا دے مارا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست گجرات کے شہر جام نگرمیں ’عام آدمی پارٹی‘ کے جلسے کے دوران ہنگامہ، شہری نے اے اے پی لیڈر کو جوتا دے مارا، پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے. 

عینی شاہدین کے مطابق گوپال اٹالیہ  اسٹیج پر خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ایک شہری نے جوتا ان کا دے مارا، واقعہ کے پیش آتے ہی جلسہ گاہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور اے اے پی کارکنوں نے اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی، جس پر دونوں جانب ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں لیا۔ جوتا پھینکنے والے شخص کے محرکات ابھی تک سامنے نہیں آئے اور پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

گوپال اٹالیہ نے واقعے کے بعد اپنے کارکنوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے، عام آدمی پارٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو تشدد کا راستہ نہیں اختیار کرنا چاہیے۔

 

Watch Live Public News