نوکری کا جھانسہ دےکر زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

نوکری کا جھانسہ دےکر زیادتی کرنے والاملزم گرفتار
کیپشن: نوکری کا جھانسہ دےکر زیادتی کرنے والاملزم گرفتار

ویب ڈیسک: نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور نیازی اڈہ کے قریب سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی،خاتون   قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔ عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کراپنے دفتر بلایا اور زبردستی کی۔

 ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا،سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کی تلاش اور نشاندہی کی گئی۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے  پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتار کر لیا۔

Watch Live Public News