اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا بےقابو،مثبت کیسز کی شرح8 اعشاریہ 46 فیصد تک جا پہنچی،24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 950 نئے کیس رپورٹ، مزید 65 افراد جان کی بازی ہارگئے ، مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہو گئی، 66 ہزار 287 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج،3 ہزار 187 کی حالت تشویشناک ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 65 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک میں 4ہزار 950افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 66ہزار 287 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 9 لاکھ 40ہزار 164مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ، ملک میں10لاکھ 29ہزار 811مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، کورونا سے تاحال23ہزار 360اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 58ہزار 479ٹیسٹ کئے گئے۔