"عمران خان پارلیمنٹ میں اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے"

پاکستانی ٹی وی و فلم انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارلیمنٹ میں 2/3 اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹوئٹ میں اداکار کا کہنا تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی آفیشل ریلیز کی تاریخ آئے نہ آئے لیکن ان شاء اللّٰہ! عمران خان واپس آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک عرصے کے انتظار کے بعد بلآخر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف مصنف اور ہدایت کار بلال لاشاری کی بطور ہدایت کار اپنی دوسری فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو کئی بار تاخیر کے بعد اب 30 ستمبر 2022ء کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کی لیڈ کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان اور دیگر اہم کرداروں میں گوہر خان، عمائمہ ملک، شفقت چیمہ، فارس شفیع، نیر اعجاز اور حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔