(ویب ڈیسک ) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت کو "ڈیڈ اکانومی" کہنا درحقیقت ایک عالمی سچ ہے، جسے صرف بھارتی حکومت ماننے سے انکاری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایک بیان میں بھارت کی معیشت کو "ڈیڈ" قرار دیا تھا، جس پر ملک میں خاصی تنقید ہوئی۔ تاہم راہول گاندھی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ "یہ صرف ایک سیاسی بیان نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی معاشی ساکھ پر لگنے والی ایک حقیقی مہر ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "بی جے پی حکومت صرف جھوٹے دعوؤں سے حقیقت چھپا رہی ہے، جب کہ دنیا بھارت کی اقتصادی زوال پذیری کو دیکھ رہی ہے۔"
راہول گاندھی کے اس بیان پر حکومتی حلقوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔