(ویب ڈیسک ) ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کیلئے فضائی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں ۔ زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق چارٹر لائسنس والی فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کیلئے سروس کی مجاز ہیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے۔