پی ٹی آئی کی  5 اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست

پی ٹی آئی کی  5 اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے پانچ اگست کو ایف نائن پارک میں جلسے کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ  پانچ اگست کو شام چار بجے ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے،جلسہ تمام کارکنان کو متحرک رکھنے کے لیے سیاسی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

  درخواست میں کہا گیا ہے کہ   جلسے کے دوران تمام انتظامات نظم و ضبط کے ساتھ کیے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے گا،  شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی فراہم کی جائے، پبلک سیفٹی اور پارک کے استعمال کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News