اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا وباء کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے 78 مریض جاں بحق ہو گئے۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 4,757افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 50,397ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 6 لاکھ 3ہزار 126مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں6,67,957مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال 14,434اموات ہو چکی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43,965 ٹیسٹ کئے گئے۔