جمہوریت کیلئے پی ٹی آئی ہر آخری حد تک جائے گی، عمران خان

جمہوریت کیلئے پی ٹی آئی ہر آخری حد تک جائے گی، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ہر آخری حد تک جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چئیر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے۔ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ جمہوریت کیلئے پاکستان تحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی۔وکلاء کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی۔ فوج سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تاھ کہ مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے ۔ ہمارے قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے۔ غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے ہزاروں کارکن کہاں ہیں کسی کو علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کیلئے عطا کی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہو گی۔ صحافی بھی آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے اور آزاد عدلیہ کیلئے ہر جدوجہد کا حصہ ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔