اسلام آباد(پبلک نیوز)نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 43مریض جابحق ہو گئے ہیں.
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2117افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 59033 ہو گئی ہے. ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ41ہزار 241مریض صحتیاب ہو چکے ہیں. ملک میں9,21053مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے تاحال20,779اموات ہو چکی ہیں.