مودی حکومت پرسنجے راوت کی شدید تنقید،امت شاہ سےاستعفےکامطالبہ

مودی حکومت پرسنجے راوت کی شدید تنقید،امت شاہ سےاستعفےکامطالبہ
کیپشن: مودی حکومت پرسنجے راوت کی شدید تنقید،امت شاہ سےاستعفےکامطالبہ

ویب ڈیسک: بھارت کی شیو سینا پارٹی کے سینئر رہنما سنجے راوت نے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے آپریشن سندور اور پہلگام حملے پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ راوت نے آپریشن سندور کو "سیاسی ڈرامہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ناکام حکمت عملی کو عوامی ہمدردی میں بدلنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شیو سینا پارٹی کے لیڈر سنجے راوت نے بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آپریشن سندور کی ناکامی پر امت شاہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔

شیو سینا پارٹی کے لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ امت شاہ کی ناکامی سے پہلگام حملہ ہوا مگر کوئی جوابدہ نہیں،26خواتین بیوہ ہو گئیں لیکن مودی حکومت صرف کریڈٹ لینے میں مصروف ہے،پہلگام کے 6 دہشتگرد ابھی تک اس لیے نہیں پکڑے گئے شاید انہوں نے بی جی پی میں شمولیت حاصل کرلی ہے۔

سنجے راوت نے کہا کہ مودی جی کو شہیدوں سے زیادہ اپنی تصویریں چھپوانے کی فکر ہے,مودی سرکار نے سندور جیسے مقدس نشان کی بھی بے حرمتی کردی ہے،پہلگام میں عورتیں بیوہ ہو گئیں اور دلی میں سیاست کا میلہ لگا ہوا ہے،مودی نے بی جے پی ورکروں کو سندور بانٹنے بھیج کر عورتوں کی توہین کی۔

Watch Live Public News